ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر کے 4 روزہ دورے پر ،کہا، سب سے بات چیت کے لیے تیار ہوں

راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر کے 4 روزہ دورے پر ،کہا، سب سے بات چیت کے لیے تیار ہوں

Sun, 10 Sep 2017 10:44:18    S.O. News Service

سرینگر،9؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر کے چار روزہ دورے کے تحت ہفتے کو سری نگرپہنچے۔اس دوران گورنر این این ووہرا اور وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے بھی ان کی ملاقات ہوئی۔راج ناتھ کے ساتھ مرکزی ہوم سیکرٹری رجیب گابا اور دیگر سینئر حکام بھی ہیں۔وہ وادی میں دو دن گزاریں گے، جبکہ جموں کے علاقے میں دو دن ۔وہ ریاست قانون نظام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے محبوبہ مفتی سے ملاقات کریں گے،وہ اننت ناگ میں ضلع پولیس لائن پر ریاستی پولیس اہلکاراورمرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے جوانوں کوبھی خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق وہ ریاست کے وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے عمل کا بھی جائزہ لیں گے۔سماجی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے سرینگر اور جموں میں راجناتھ سے ملاقات کریں گے۔راجناتھ سنگھ کاکہناہے کہ وہ سب سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔


Share: